المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قُبَاءَ ، فَأُتِيَ مِنْ بَعْضِ بُيُوتِهِمْ بِقَدَحٍ صَغِيرٍ ، فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ ، فَلَمْ يَسَعْهَا الْقَدَحُ ، فَأَدْخَلَ أَصَابِعَهُ الْأَرْبَعَةَ ، وَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُدْخِلَ إِبْهَامَهُ ، ثُمَّ قَالَ لِلْقَوْمِ : هَلُمَّ إِلَى الشَّرَابِ I " ، قَالَ أَنَسٌ : بَصُرَ عَيْنِي يَنْبُعُ الْمَاءُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ وَلَمْ يَرُدَّ الْقَدَحَ حَتَّى رَوَوْا مِنْهُ جَمِيعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ قباء کی طرف تشریف لے گئے تو وہاں کے کسی گھر سے ایک چھوٹا سا پیالہ آپ ﷺ کے پاس لایا گیا، نبی کریم ﷺ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈالنا چاہا تو پیالے میں سمایا نہیں، چنانچہ آپ ﷺ نے اپنی چار انگلیاں اس میں ڈالیں اور انگوٹھا نہ ڈال سکے، پھر آپ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا: ”پینے کے لیے آؤ۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹ رہا تھا، اور آپ ﷺ نے پیالہ اس وقت تک نہیں ہٹایا جب تک سب لوگ اس سے سیراب نہ ہو گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبیداللہ بن عمر رحمہ اللہ سے سلیمان بن بلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں ابوبکر بن ابی اویس منفرد ہیں۔“