❮
❯
حدیث نمبر: 421
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ ، يَقُولُ :
حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَجُلٌ : مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَعْمَلَ عَمَلًا بَعْدَ الْإِسْلَامِ إِلَّا أَنْ أَسْقِيَ الْحَاجَّ . وَقَالَ الْآخَرُ : مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَعْمَلَ عَمَلًا بَعْدَ الْإِسْلَامِ إِلَّا أَنْ أَعْمُرَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ ، وَقَالَ آخَرُ : الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَفْضَلُ مِمَّا قُلْتُمْ . فَزَجَرَهُمْ عُمَرُ ، وَقَالَ : I " لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَلَكِنْ إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ دَخَلْتُ فَاسْتَفْتَيْتُهُ فِيمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ I " ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللهِ الْآيَةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ النُّعْمَانِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں رسول اللہ ﷺ کے منبر کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے کہا: ”مجھے اسلام لانے کے بعد اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں حاجیوں کو پانی پلانے کے سوا کوئی اور عمل نہ کروں۔“ دوسرے نے کہا: ”مجھے اسلام لانے کے بعد اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں مسجدِ حرام کی تعمیر و خدمت کے سوا کوئی اور عمل نہ کروں۔“ ایک اور شخص نے کہا: ”اللہ کی راہ میں جہاد تم لوگوں کی باتوں سے زیادہ فضیلت والا ہے۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں ڈانٹا اور فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے منبر کے پاس اپنی آوازیں بلند نہ کرو - اور وہ جمعہ کا دن تھا - لیکن جب میں جمعہ کی نماز پڑھ لوں گا تو اندر جا کر آپ ﷺ سے اس بارے میں دریافت کروں گا جس میں تم نے اختلاف کیا ہے۔“ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ﴾۔“
یہ حدیث سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 421
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1879، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4591، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18562، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18658، والبزار فى «مسنده» برقم: 3238، 3237»