المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُمْ كَانُوا يَوْمًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَبَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَحْفَةِ خُبْزٍ وَلَحْمٍ مِنْ بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، فَوُضِعَتْ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : I " ضَعُوا أَيْدِيَكُمْ I " ، فَوَضَعَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ ، وَوَضَعْنَا أَيْدِيَنَا ، فَأَكَلْنَا ، قَالَ : I " وَعَائِشَةُ تَصْنَعُ طَعَامًا عَجِلَةً I " ، قَدْ رَأَتِ الصَّحْفَةَ الَّتِي أُتِيَ بِهَا ، فَلَمَّا فَرَغَتْ مِنْ طَعَامِهَا جَاءَتْ بِهِ فَوَضَعَتْهُ ، وَرَفَعَتْ صَحْفَةَ أُمِّ سَلَمَةَ وَكَسَرَتْهَا ، وَقَالَتْ وَقَالَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُوا بِاسْمِ اللهِ غَارَتْ أُمُّكُمْ ، ثُمَّ أَعْطَى صَحْفَتَهَا أُمَّ سَلَمَةَ ، وَقَالَ : I " طَعَامٌ مَكَانَ طَعَامٍ ، وَإِنَاءٌ مَكَانَ إِنَاءٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا يَحْيَى ، وَلَا عَنْ يَحْيَى إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَرْمَلَةُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پاس نبی کریم ﷺ کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے۔ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہی تھے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر سے روٹی اور گوشت کا ایک پیالہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لایا گیا اور وہ نبی کریم ﷺ کے سامنے رکھ دیا گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ہاتھ بڑھاؤ (اور کھاؤ)۔“ چنانچہ اللہ کے نبی ﷺ نے اپنا دست مبارک رکھا اور ہم نے بھی اپنے ہاتھ رکھے اور کھانا کھایا۔ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) ادھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جلدی جلدی کھانا تیار کر رہی تھیں، انہوں نے وہ پیالہ دیکھ لیا تھا جو آیا تھا۔ جب وہ اپنے کھانے سے فارغ ہوئیں تو اسے لے کر آئیں اور رکھ دیا، اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا پیالہ اٹھا کر توڑ ڈالا، اور (غصے میں) کچھ کچھ کہتی رہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نام سے کھاؤ، تمہاری ماں کو غیرت آ گئی ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا پیالہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو دے دیا اور فرمایا: ”کھانے کے بدلے کھانا اور برتن کے بدلے برتن۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ سے صرف یحییٰ نے روایت کیا ہے، اور یحییٰ سے صرف ابن وہب نے، اس میں حرملہ منفرد ہیں۔“