المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ قَالَ : سَمِعْتُ تَمِيمًا الدَّارِيَّ قَالَ : أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زِقُّ خَمْرٍ بَعْدَ مَا حُرِّمَتْ ، فَلَمَّا أُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : لَوْ بَاعُوهَا ، فَأَعْطَوْا ثَمَنَهَا فُقَرَاءَ الْمُسْلِمِينَ ؟ فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأُهْرِيقَتْ فِي وَادِي مِنْ أَوْدِيَةِ الْمَدِينَةِ ، وَقَالَ : I " لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ شُحُومُهَا فَبَاعُوهَا ، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ إِلَّا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ .
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو شراب کے حرام ہو جانے کے بعد شراب کا ایک مشکیزہ ہدیے میں دیا گیا۔ جب اسے نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”شراب حرام کر دی گئی ہے۔“ تو کسی نے کہا: ”کیوں نہ اسے بیچ کر اس کی قیمت فقراء مسلمین کو دے دی جائے؟“ تو نبی کریم ﷺ نے حکم دیا اور اسے مدینہ کی وادیوں میں سے ایک وادی میں بہا دیا گیا، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہود پر لعنت کرے! ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے، انہوں نے ابو ہبیرہ سے، صباح بن محارب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“