❮
❯
حدیث نمبر: 4122
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ : نَا عَمِّي عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ السَّمْحِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَتَسَرْبَلُونَ ، وَلَا يَتَّزِرُونَ ؟ قَالَ : تَسَرْبَلُوا أَنْتُمْ ، وَاتَّزِرُوا ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَحْتَفُونَ وَلَا يَنْتَعِلُونَ ؟ قَالَ : I " فَاحْتَفُوا أَنْتُمْ ، وَانْتَعِلُوا ، خَالِفُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ كُلَّمَا اسْتَطَعْتُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا خَالِدٌ ، وَلَا عَنْ خَالِدٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَخِيهِ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مشرکین قمیص (سلا ہوا لباس) پہنتے ہیں اور تہبند نہیں باندھتے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم قمیص بھی پہنو اور تہبند بھی باندھو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مشرکین ننگے پاؤں رہتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم ننگے پاؤں بھی رہو اور جوتے بھی پہنو، جہاں تک تم سے ہو سکے شیطان کے دوستوں کی مخالفت کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور خالد سے عبداللہ کے سوا کسی نے نہیں، اور عبداللہ سے ابن وہب کے سوا کسی نے نہیں، اس میں ان (ابن وہب) کے بھتیجے منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4122
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف علي بن سعيد الرازي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: عن علي بن سعيد الرازي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 131»»