❮
❯
حدیث نمبر: 4093
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ سَلَمَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صِرْمَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْنِي مِسْكِينَةٌ تَحْمِلُ ابْنَيْنِ لَهَا ، فَأَطْعَمْتُهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ ، فَأَعْطَتِ ابْنَيْهَا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً ، وَرَفَعَتْ إِلَى فِيهَا تَمْرَةً لِتَأْكُلَهَا ، فَاسْتَطْعَمَهَا ابْنَاهَا ، فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ الَّتِي أَرَادَتْ أَنْ تَأْكُلَ بَيْنَهُمَا ، فَأَعْجَبَنِي شَأْنُهَا ، فَذَكَرْتُهَا وَالَّذِي صَنَعَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ قَدْ أَوْجَبَ لَهَا الْجَنَّةَ ، وَأَعْتَقَهَا مِنَ النَّارِ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میرے پاس ایک مسکین عورت آئی جس نے اپنے دو بچے اٹھا رکھے تھے، میں نے اسے تین کھجوریں کھانے کو دیں، اس نے ان میں سے ایک ایک کھجور اپنے دونوں بچوں کو دے دی، اور ایک کھجور خود کھانے کے لیے اپنے منہ کی طرف اٹھائی، تو اس کے دونوں بچوں نے وہ بھی اس سے مانگ لی، چنانچہ جو کھجور وہ خود کھانا چاہتی تھی اسے اس نے دو ٹکڑے کر کے ان دونوں میں بانٹ دیا۔ مجھے اس کا یہ عمل بہت اچھا لگا، سو میں نے اس کا اور اس کے اس عمل کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جنت واجب کر دی ہے اور اسے جہنم سے آزاد کر دیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4093
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1418، 5995، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2629، 2630، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 448، 2939، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1913، 1915، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3668، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15836، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24689، 25211، 25250، 25969، 26700، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1550، (3/61) [دون رقم في الترقيم المختار]، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1473، 1530، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19693، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5433، 6408، 7000، 9206»