المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4082
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا حِبَرَةُ بْنُ لَخْمٍ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَفِتُ فِي الصَّلَاةِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ، ثُمَّ أَنْزَلَ اللهُ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلاتِهِمْ خَاشِعُونَ فَخَشَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ يَكُنْ يَلْتَفِتُ يَمِينًا وَلَا شِمَالًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا جَرِيرٌ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حِبَرَةُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں دائیں بائیں توجہ فرما لیا کرتے تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ (یقیناً ان مومنوں نے فلاح پائی جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں)، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے خشوع اختیار فرما لیا اور اس کے بعد نہ دائیں طرف توجہ فرماتے تھے نہ بائیں طرف۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے جریر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جریر سے ابن وہب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں حبرہ منفرد ہیں۔“