المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4078
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ أَبِي عَمْرٍو ، وَكَانَتْ تَحْتَهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ فَطَلَّقَهَا ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : لَا نَفَقَةَ لَهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ أَبِي عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو عمرو عبد الحمید (بن حفص) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ان کے نکاح میں تھیں، انہوں نے انہیں طلاق دے دی، تو وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے لیے کوئی نفقہ نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبد الحمید ابو عمرو سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں محمد بن خالد منفرد ہیں۔“