المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4068
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأُمَوِيُّ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ وَابْنِ جُرَيْجٍ وَعُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَجُلًا جَرَحَ رَجُلًا ، فَأَرَادَ أَنْ يَسْتَقِيدَ ، فَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَقَادَ مِنَ الْجَارِحِ حَتَّى يَبْرَأَ الْمَجْرُوحُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ وَعُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأُمَوِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کو زخمی کر دیا اور پھر (زخمی کرنے والے سے) قصاص لینا چاہا، تو نبی کریم ﷺ نے منع فرما دیا کہ زخم لگانے والے سے قصاص لیا جائے جب تک کہ زخمی شخص مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو جائے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعقوب بن عطاء اور عثمان بن اسود سے یہ حدیث عبداللہ بن عبداللہ اموی کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے روایت کرنے میں یعقوب بن حمید منفرد ہیں۔“