المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4050
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ ، حَتَّى يَكُونَ أَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ ، وَيُنَصِّرَانِهِ ، كَمَا يُنْتَجُونَ الْإِبِلَ ، هَلْ تَجِدُونَ فِيهَا جَدْعَاءَ حَتَّى تَجْدَعُونَهَا ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَارِثِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں، جیسے جانور صحیح سالم بچہ جنم دیتا ہے، کیا تم اس میں کوئی کان کٹا پاتے ہو؟ (نہیں) یہاں تک کہ تم خود اس کے کان کاٹ دیتے ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمار بن ابی عمار رحمہ اللہ سے یزید بن ابی عبید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالوارث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“