المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4038
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ الْبُنَانِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : كَانَ يُوضَعُ لِي وَلِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَاءٌ وَاحِدٌ ، قَدْرَ نِصْفِ الْفَرَقِ ، يَبْدَأُ قَبْلِي ، فَنَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ جَمِيعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میرے اور رسول اللہ ﷺ کے لیے (غسل کے واسطے) ایک ہی برتن رکھا جاتا تھا، جس میں تقریباً آدھے فرق کے برابر پانی ہوتا تھا، آپ ﷺ مجھ سے پہلے (پانی لینا) شروع کرتے، پھر ہم دونوں اکٹھے غسل کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن حکم سے سعید بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“