المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4031
وَبِهِ : حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَأَلَكُمْ بِاللهِ فَأَعْطُوهُ ، وَمَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللهِ فَأَعِيذُوهُ ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ ، وَمَنْ أَهْدَى لَكُمْ كُرَاعًا فَاقْبَلُوهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُصَيْنٍ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص تم سے اللہ کے نام پر مانگے اسے دے دو، اور جو تم سے اللہ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو تمہیں دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو، اور جو تمہیں بکری کا پایہ (ہی) ہدیہ کرے اسے بھی قبول کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حصین رحمہ اللہ سے صرف ابو جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سلمہ بن فضل رحمہ اللہ اس روایت میں منفرد ہیں۔“