المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4022
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى وَفِي نَعْلَيْهِ أَثَرُ طِينٍ ، وَعَلَيْهِ كِسَاءٌ فَجَعَلَ يَقِي أَنْ يُصِيبَ الْكِسَاءَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نماز پڑھی تو آپ ﷺ کے جوتوں میں مٹی کے نشان تھے اور آپ ﷺ پر ایک چادر تھی، چنانچہ آپ ﷺ اس بات سے بچنے لگے کہ (وہ مٹی) چادر کو لگ جائے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو علی حنفی منفرد ہیں۔“