المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4016
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هَارُونَ الْفِرْيَابِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَشَيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْتَبِرُهُ هَلْ يَكْرَهُ ذَلِكَ ؟ فَالْتَمَسَنِي بِيَدِهِ فَأَلْحَقَنِي ، ثُمَّ تَخَلَّفْتُ أَخْتَبِرُهُ ، هَلْ يَكْرَهُ ذَلِكَ ؟ فَالْتَمَسَنِي بِيَدِهِ فَأَلْحَقَنِي ، ثُمَّ تَخَلَّفْتُ أَخْتَبِرُهُ فَالْتَمَسَنِي بِيَدِهِ ، فَأَلْحَقَنِي ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ يَكْرَهُ ذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چلا تاکہ آزماؤں کہ کیا آپ ﷺ اسے ناپسند فرماتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ہاتھ سے مجھے ٹٹولا اور مجھے اپنے ساتھ ملا لیا۔ پھر میں آزمانے کے لیے پیچھے رہ گیا کہ کیا آپ ﷺ اسے ناپسند فرماتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ہاتھ سے مجھے ٹٹولا اور مجھے ساتھ ملا لیا۔ پھر میں آزمانے کے لیے پیچھے رہ گیا تو آپ ﷺ نے پھر ہاتھ سے مجھے ٹٹولا اور مجھے ساتھ ملا لیا، تب میں نے جان لیا کہ آپ ﷺ اسے ناپسند فرماتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے عبدالمجید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“