المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4015
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ السَّكَنِ الْأَصَمُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ ، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْأَصَمُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے بشر بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں حسن بن یحییٰ اصم منفرد ہیں۔“