المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا شَيْبَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ : كُنَّا رِجَالًا بِالْمَدِينَةِ نَبْتَاعُ الْوُسُوقَ فِي سُوقِ الْمَدِينَةِ ، فَسَمَّيْنَا أَنْفُسَنَا ، وَسَمَّانَا النَّاسُ : السَّمَاسِرَةَ ، فَسَمَّانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَحْسَنَ مِمَّا سَمَّيْنَا بِهِ نَفْسَنَا ، فَقَالَ : يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ ، إِنَّ الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ اللَّغْوُ وَالْحَلِفُ ، فَشُوبُوهُ بِشَيْءٍ مِنَ الصَّدَقَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، وَأَبُو حَمْزَةَ السُّكَّرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ شَيْبَانَ .
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم مدینہ کے بازار میں اونٹوں کے بار (غلے وغیرہ کے بوجھ) خریدا کرتے تھے، ہم نے اپنا نام بھی ’سماسرہ‘ (دلال) رکھ لیا تھا اور لوگ بھی ہمیں اسی نام سے پکارتے تھے، پھر رسول اللہ ﷺ نے ہمارا ایسا نام رکھا جو اس نام سے بہتر تھا جو ہم نے اپنے لیے رکھا تھا، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے تاجروں کی جماعت! بے شک خرید و فروخت میں لغو بات اور قسمیں در آتی ہیں، لہٰذا اس میں کچھ صدقہ بھی ملا دیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے شیبان اور ابو حمزہ سکری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ولید بن مسلم اسے شیبان سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“