❮
❯
حدیث نمبر: 4
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ : نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ الرَّحَبِيُّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . قَالَ : وَكَيْفَ تَعْرِفُهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ فِي كَثْرَةِ الْخَلَائِقِ ؟ فَقَالَ : I " أَرَأَيْتَ لَوْ دَخَلْتَ صِيرَةً وَفِيهَا خَيْلٌ دُهْمٌ بُهْمٌ ، وَفِيهَا فَرَسٌ أَغَرُّ مُحَجَّلٌ ، مَا كُنْتَ تَعْرِفُهُ مِنْهَا ؟ I " . قَالَ : بَلَى . قَالَ : I " فَإِنَّ أُمَّتِي يَوْمَئِذٍ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنَ الْوُضُوءِ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن بسر المازنی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جسے میں پہچان نہ لوں۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ خلائق کی اس کثرت میں انہیں کیسے پہچانیں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر تم کسی ایسے باڑے میں داخل ہو جہاں خالص سیاہ رنگ کے گھوڑے ہوں اور ان کے درمیان ایک ایسا گھوڑا ہو جس کی پیشانی اور ہاتھ پاؤں سفید چمکدار ہوں، تو کیا تم اسے ان سب میں پہچان نہ لو گے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں (ضرور پہچان لوں گا)۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو یقیناً اس دن میری امت وضو کے اثر سے «غُرٌّ مُحَجَّلُونَ» یعنی چمکدار چہروں اور چمکدار ہاتھ پاؤں والی ہوگی۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 4
تخریج حدیث «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 93، 95، 96، والترمذي فى «جامعه» برقم: 607، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17969، والبزار فى «مسنده» برقم: 3500»