المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3986
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِنَّا الْمُكَبِّرُ ، وَمِنَّا الْمُهِلُّ ، فَلَمْ يَعِبْ مُكَبِّرُنَا عَلَى مُهِلِّنَا ، وَلَا مُهِلُّنَا عَلَى مُكَبِّرِنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (سفر میں) پڑاؤ کرتے تھے، ہم میں سے بعض تکبیر کہنے والے ہوتے اور بعض تلبیہ کہنے والے، تو نہ ہمارے تکبیر کہنے والوں نے تلبیہ کہنے والوں پر کوئی عیب لگایا اور نہ تلبیہ کہنے والوں نے تکبیر کہنے والوں پر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبیداللہ بن عمر سے صرف معتمر بن سلیمان نے روایت کی ہے۔“