المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : سَأُحَدِّثُكُمْ بِأُمُورِ النَّاسِ وَأَخْلَاقِهِمُ : الرَّجُلُ يَكُونُ سَرِيعَ الْغَضَبِ سَرِيعَ الْفَيْءِ ، فَلَا عَلَيْهِ وَلَا لَهُ ، كَفَافٌ ، وَالرَّجُلُ يَكُونُ بَعِيدَ الْغَضَبِ سَرِيعَ الرِّضَا ، فَذَاكَ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ ، وَالرَّجُلُ سَرِيعُ الْغَضَبِ بَعِيدُ الرِّضَا ، فَذَاكَ عَلَيْهِ وَلَا لَهُ ، وَالرَّجُلُ يَقْضِي الَّذِي لَهُ ، وَيَقْضِي الَّذِي عَلَيْهِ ، فَذَاكَ لَا عَلَيْهِ وَلَا لَهُ كَفَافًا ، وَالرَّجُلُ يَقْضِي الَّذِي عَلَيْهِ وَلَا يَقْضِي الَّذِي لَهُ ، فَذَاكَ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ ، وَالرَّجُلُ يَقْضِي الَّذِي لَهُ وَيَمْطُلُ النَّاسَ فِي الَّذِي لَهُمْ ، فَذَاكَ عَلَيْهِ وَلَا لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : (محمد بن مسلم بن عثمان الرازي) والله أعلم .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہیں لوگوں کے احوال اور ان کے اخلاق کے بارے میں بتاتا ہوں: ایک آدمی جلد غصے میں آنے والا اور جلد غصہ چھوڑ دینے والا ہوتا ہے، تو وہ برابر سرابر ہے، نہ اس کے خلاف کچھ ہے اور نہ اس کے حق میں۔ اور ایک آدمی دیر سے غصے میں آنے والا اور جلد راضی ہو جانے والا ہوتا ہے، تو یہ اس کے حق میں ہے، اس کے خلاف نہیں۔ اور ایک آدمی جلد غصے میں آنے والا اور دیر سے راضی ہونے والا ہوتا ہے، تو یہ اس کے خلاف ہے، اس کے حق میں نہیں۔ اور ایک آدمی اپنا حق بھی وصول کرتا ہے اور دوسروں کا حق بھی ادا کرتا ہے، تو وہ برابر سرابر ہے، نہ اس کے خلاف کچھ ہے اور نہ اس کے حق میں۔ اور ایک آدمی دوسروں کا حق ادا کرتا ہے مگر اپنا حق (دوسروں سے) وصول نہیں کرتا، تو یہ اس کے حق میں ہے، اس کے خلاف نہیں۔ اور ایک آدمی اپنا حق تو وصول کر لیتا ہے مگر لوگوں کے حقوق کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرتا ہے، تو یہ اس کے خلاف ہے، اس کے حق میں نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث اعمش سے صرف شریک نے روایت کی ہے، اور اسے روایت کرنے میں ان کے بیٹے عبدالرحمن منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست «محمد بن مسلم بن عثمان رازی» ہے، واللہ اعلم۔