المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3981
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ مَرْزُوقٍ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، لَهُ لِسَانٌ ذَلْقٌ فَيُنَادِي : إِنِّي وُكِّلْتُ الْيَوْمَ بِثَلَاثٍ : بِكُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ، وَمَنْ جَعَلَ مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ وَصَالِحُ بْنُ عُمَرَ الْوَاسِطِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن آگ سے ایک گردن نکلے گی، جس کی زبان نہایت تیز اور فصیح ہوگی، وہ پکار کر کہے گی: ”مجھے آج تین قسم کے لوگوں پر مقرر کیا گیا ہے: ہر سرکش و ہٹ دھرم متکبر پر، اس شخص پر جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود ٹھہرایا، اور اس شخص پر جس نے کسی جان کو (قصاص یا شرعی حق کے بغیر) ناحق قتل کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطرف سے عمرو بن ابی قیس اور صالح بن عمر واسطی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“