المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3976
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : حَدَّثَنِي طَرِيفٌ أَبُو سُفْيَانَ الْعُطَارِدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " يَقُولُ اللهُ تَعَالَى : أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ شَعِيرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ ، ثُمَّ يَقُولُ : أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ ، ثُمَّ يَقُولُ : وَعِزَّتِي ، لَا أَجْعَلُ مَنْ آمَنَ بِي سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ كَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا أَبُو سُفْيَانَ السَّعْدِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”جہنم سے اس شخص کو نکال لو جس کے دل میں جَو کے دانے کے برابر ایمان ہو۔“ پھر فرمائے گا: ”جہنم سے اس شخص کو نکال لو جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو۔“ پھر فرمائے گا: ”مجھے میری عزت کی قسم! میں اس شخص کو جو ایک گھڑی بھر، رات یا دن میں، مجھ پر ایمان لایا، اس شخص جیسا ہرگز نہیں کروں گا جو مجھ پر ایمان نہیں لایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن حارث سے ابو سفیان سعدی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مروان بن معاویہ منفرد ہیں۔“