المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3965
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ أَبُو حُجْرٍ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ الْمُلَائِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَهُمُ الَّذِينَ يُخْطِئُونَ وَيَعْمَلُونَ بِالْمَعَاصِي ؟ فَقَالَ : لَا يَا عَائِشَةُ ، هُمُ الَّذِينَ يُصَلُّونَ وَيَتَصَدَّقُونَ ، وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ﴿وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ﴾ (اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل ڈرتے رہتے ہیں) کیا اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو خطائیں کرتے اور گناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، اے عائشہ! یہ تو وہ لوگ ہیں جو نماز پڑھتے ہیں اور صدقہ کرتے ہیں، اور (اس کے باوجود) ان کے دل ڈرتے رہتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن قیس سے حکم بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“