المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3935
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ نُوحٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ قَالَ : نَا نَافِعُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيُقْبِلْ عَلَيْهَا حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهَا ، وَإِيَّاكُمْ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ يُنَاجِي رَبَّهُ مَا دَامَ فِي الصَّلَاةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ إِلَّا نَافِعُ بْنُ ثَابِتٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَاقِدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اس کی طرف پوری طرح متوجہ رہے یہاں تک کہ اس سے فارغ ہو جائے، اور نماز میں إدھر اُدھر دیکھنے سے بچو، کیونکہ تم میں سے ہر شخص جب تک نماز میں ہوتا ہے اپنے رب سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن رومان سے نافع بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں واقدی منفرد ہیں۔“