المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3933
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : I " مَنِ اتَّخَذَ شَعَرًا فَلْيُحْسِنْ إِلَيْهِ أَوْ لِيَحْلِقْهُ . وَكَانَ أَبُو قَتَادَةَ يُرَجِّلُ شَعَرَهُ غِبًّا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بال رکھے تو اسے چاہیے کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے (یعنی ان کی خوب دیکھ بھال کرے) یا پھر انہیں منڈوا دے۔“ اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ اپنے بالوں میں ایک دن چھوڑ کر کنگھی کیا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے یحییٰ بن سعید اموی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“