المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3929
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ : هَا خَضِرَةٌ ، فَقَالَ : يَا لَبَّيْكَ ، نَحْنُ أَخَذْنَا فَأْلَكَ مِنْ فِيكَ ، اخْرُجُوا بِنَا إِلَى خَضِرَةٍ ، فَخَرَجُوا إِلَيْهَا ، فَمَا سُلَّ فِيهَا سَيْفٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ .
ترجمہ
کثیر بن عبداللہ کے دادا سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کو یہ کہتے سنا: ”ہا خضرۃ!“ (یہ ہے خضرہ) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لَبَّیک! ہم نے تیرے منہ سے تیری فال لے لی، ہمیں خضرہ کی طرف لے چلو۔“ چنانچہ وہ لوگ خضرہ کی طرف نکلے تو وہاں کسی نے تلوار نہیں کھینچی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر بن عبداللہ سے ہارون بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن ابی فدیک منفرد ہیں۔“