المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 391
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ .
أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ ، أَخْبَرَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الْجِنَازَةَ ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَاشِيًا مَعَهَا ، فَلْيَقُمْ حَتَّى تُخَلِّفَ ، أَوْ تُوضَعَ مِنْ قَبْلِ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جنازہ دیکھے، اور وہ اس کے ساتھ (جنازے میں شریک ہو کر) نہ چل رہا ہو، تو اسے چاہیے کہ کھڑا ہو جائے یہاں تک کہ جنازہ اسے پیچھے چھوڑ جائے، یا اس سے پہلے (زمین پر) رکھ دیا جائے۔“