المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3898
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَثَلُ الرَّاجِعِ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ ، أَكَلَ حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ ، ثُمَّ رَجَعَ فِيهِ فَأَكَلَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَلَا عَنْ عَدِيٍّ إِلَّا الزُّبَيْدِيُّ ، وَلَا عَنِ الزُّبَيْدِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ہبہ (دیے ہوئے عطیے) کو واپس لینے والے کی مثال اس کتے کی سی ہے جس نے کھایا، یہاں تک کہ جب سیر ہو گیا تو قے کر دی، پھر اسی قے کی طرف لوٹا اور اسے کھا لیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو داود بن ابی ہند سے عدی بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عدی سے زبیدی کے سوا کسی نے نہیں، اور زبیدی سے محمد بن حرب کے سوا کسی نے نہیں، اور محمد سے ربیع بن روح کے سوا کسی نے نہیں؛ ان دونوں کو روایت کرنے میں عمران بن بکار منفرد ہیں۔“