❮
❯
حدیث نمبر: 3880
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي الضَّيْرِ النَّصْرِيُّ قَالَ : نَا لَيْثٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ يَوَدُّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ أَبَدًا ، وَأَنَّهُ لَمْ يَتَأَمَّرْ عَلَى اثْنَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”حکمرانوں کے لیے ہلاکت ہے، امینوں کے لیے ہلاکت ہے، اور عریفوں (چودھریوں اور سرداروں) کے لیے ہلاکت ہے۔ ان میں سے ہر ایک پر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ وہ تمنا کرے گا کہ کاش وہ ہمیشہ ستارے سے لٹکا رہتا اور کبھی دو آدمیوں پر بھی حاکم نہ بنایا گیا ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث لیث سے صرف عمر بن سعد نے روایت کی ہے، اور اس میں اسماعیل بن موسیٰ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3880
تخریج حدیث «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4745»