المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3873
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ الْهُذَلِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، فَذَكَرُوا حَاجَّ أَهْلِ الْيَمَنِ وَمَا يَصْنَعُونَ فِيهِ فَسَبَّهُمْ بَعْضُ الْقَوْمِ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : لَا تَسُبُّوا أَهْلَ الْيَمَنِ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : زَيْنُ الْحَاجِّ أَهْلُ الْيَمَنِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُذَلِيُّ .
ترجمہ
معاذ بن محمد بن حیان ہذلی کے دادا بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھے کہ لوگوں نے اہلِ یمن کے حاجیوں اور ان کے (حج کے) طور طریقوں کا ذکر کیا، تو بعض لوگوں نے ان کو برا بھلا کہا۔ اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اہلِ یمن کو برا مت کہو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’حاجیوں کی زینت اہلِ یمن ہیں۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں معاذ بن محمد ہذلی منفرد ہیں۔“