المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَيْسَرَةَ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ... قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ رُمَّانَةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : لَمَّا جَاءَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : مَا أَنْتُمْ بِمُنْتَهِينَ حَتَّى أَبْعَثَ إِلَيْكُمْ رَجُلًا يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى الدِّينِ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " لَا I " ، وَقَالَ آخَرُ : أَنَا هُوَ ؟ قَالَ : I " لَا ، وَلَكِنْ هُوَ خَاصِفُ النَّعْلِ I " ، وَكَانَ عَلِيٌّ يَخْصِفُ النَّعْلَ .
وَقَالَ عَلِيٌّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ .
قَالَ قَيْسُ بْنُ رُمَّانَةَ : ثُمَّ لَقِيتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ ، فَحَدَّثَنِي بِهِ عَنْ عَلِيٍّ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَمَا حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا قَيْسُ بْنُ رُمَّانَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ قَيْسِ بْنِ رُمَّانَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سہیل بن عمرو رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور (قریش کے لیے) کہا: ”تم لوگ باز نہیں آؤ گے یہاں تک کہ میں تمہاری طرف ایک ایسا آدمی بھیجوں جو دین (کی خاطر) تمہاری گردنیں مارے۔“ تو بعض صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ دوسرے نے عرض کیا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ جوتی گانٹھنے والا ہے۔“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ جوتی گانٹھ رہے تھے۔
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
قیس بن رمانہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر میں ربعی بن حراش رحمہ اللہ سے ملا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح بیان کی جیسے ابو بردہ رحمہ اللہ نے مجھے بیان کی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو بردہ سے صرف قیس بن رمانہ نے روایت کیا ہے، اور قیس بن رمانہ سے صرف یزید بن راشد نے، اور یزید بن راشد سے صرف عبدالرحمن بن مغراء نے، اس کی روایت میں حسین بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“