المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3861
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ قَالَ : نَا مِسْكِينُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّجِيبِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا كَانَ صَائِمًا لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِرُطَبٍ وَمَاءٍ ، فَيَأْكُلُ وَيَشْرَبُ إِذَا كَانَ الرُّطَبُ ، وَإِذَا كَانَ الشِّتَاءُ لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِتَمْرٍ وَمَاءٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَلَا عَنْ يَحْيَى إِلَّا مِسْكِينُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب روزے سے ہوتے تو (مغرب کی) نماز اس وقت تک نہ پڑھتے جب تک ہم آپ ﷺ کے پاس تازہ کھجوریں اور پانی نہ لے آتے، پھر آپ ﷺ کھاتے اور پیتے، جب تازہ کھجوریں (دستیاب) ہوتیں۔ اور جب سردی کا موسم ہوتا تو اس وقت تک نماز نہ پڑھتے جب تک ہم آپ ﷺ کے پاس خشک کھجور اور پانی نہ لے آتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمید طویل سے صرف یحییٰ بن ایوب نے روایت کیا ہے، اور یحییٰ سے صرف مسکین بن عبدالرحمن نے، اس کی روایت میں زکریا بن یحییٰ منفرد ہیں۔“