المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3856
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَكَى تَقَمَّحَ كَفَّ شُونِيزٍ . لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ومجمع البحرين ، والصواب : ( أبي عمران سعيد بن ميسرة ) كما تقدم عند المصنف ، والله أعلمترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو مٹھی بھر کلونجی پھانک لیتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، اس میں یحییٰ بن سعید عطار منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے اور مجمع البحرین میں اسی طرح ہے، جبکہ درست ”ابو عمران سعید بن میسرہ“ ہے، جیسا کہ مصنف کے ہاں پہلے گزر چکا ہے، واللہ اعلم۔