المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3805
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ ، وَلَا يُحْدِثُ وُضُوءًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، إِلَّا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْأُمَوِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ (اپنی کسی زوجہ کا) بوسہ لیتے، پھر نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور نیا وضو نہیں فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے یزید بن سنان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سعید بن یحییٰ اموی اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“