المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3804
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا خَلَّادٌ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا زُهَيْرٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّفَرَ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، جِنُّ نَصِيبِينَ ، أَتَوْهُ بِنَخْلَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا زُهَيْرٌ ، وَلَا عَنْ زُهَيْرٍ إِلَّا خَلَّادٌ الْجُعْفِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو كُرَيْبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جو جماعت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی تھی وہ نصیبین کے جن تھے، وہ آپ ﷺ کے پاس مقامِ نخلہ میں آئے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر سے زہیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زہیر سے خلاد جعفی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو کریب منفرد ہیں۔“