المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَيَانٍ الْمُطَرِّزُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا أَبُو مَعْمَرٍ صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : أَشَهِدْتَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ I " ، قُلْتُ : فَمَا كَانَ عَلَيْهِ ؟ قَالَ : I " قَمِيصٌ مِنْ قُطْنٍ ، وَجُبَّةٌ مَحْشُوَّةٌ ، وَرِدَاءٌ ، وَسَيْفٌ ، وَرَأَيْتُ النُّعْمَانَ بْنَ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيَّ قَائِمًا عَلَى رَأْسِهِ ، قَدْ رَفَعَ أَغْصَانَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ ، وَالنَّاسُ يُبَايِعُونَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ .
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کیا آپ بیعتِ رضوان کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ میں نے پوچھا: ”اس وقت آپ ﷺ نے کیا پہن رکھا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”سوتی قمیص، روئی بھرا ہوا جبہ، چادر، اور آپ ﷺ کے پاس تلوار تھی، اور میں نے سیدنا نعمان بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ آپ ﷺ کے سر مبارک کے پاس کھڑے تھے، انہوں نے درخت کی شاخیں آپ ﷺ کے سر سے اوپر اٹھا رکھی تھیں اور لوگ آپ ﷺ سے بیعت کر رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے اسماعیل بن یحییٰ التیمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صالح بن حرب منفرد ہیں۔“