المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ قَالَ : حَدَّثَنِي مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلَّا حُشِرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يَقِفَهُ عَلَى جَهَنَّمَ ، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ ، فَإِنْ قَالَ اللهُ جَلَّ ذِكْرُهُ : أَلْقُوهُ ، هَوَى أَرْبَعِينَ خَرِيفًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا مَسْرُوقٌ ، وَلَا عَنْ مَسْرُوقٍ إِلَّا الشَّعْبِيُّ ، وَلَا عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مُجَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے والا جو بھی حاکم ہو، قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ایک فرشتہ اس کی گدی پکڑے ہوئے ہوگا، یہاں تک کہ اسے جہنم کے کنارے پر کھڑا کر دے گا، پھر وہ فرشتہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے گا، پھر اگر اللہ جل ذکرہ نے فرما دیا: ”اسے پھینک دو“ تو وہ چالیس سال کی مسافت تک نیچے گرتا چلا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مسروق کے سوا، مسروق سے شعبی کے سوا اور شعبی سے مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس میں یحییٰ بن سعید القطان منفرد ہیں۔“