المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ : نَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ الطَّائِفِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ ، وَلَمْ يَخْلُصِ الْإِيمَانُ إِلَى قَلْبِهِ I " حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ ، I " لَا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ حَتَّى يَخْرِقَهَا عَلَيْهِ فِي بَطْنِ بَيْتِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! اے وہ جماعت جو زبان سے ایمان لے آئی ہے مگر ایمان اس کے دل میں نہیں اترا! (آپ ﷺ نے اس قدر بلند آواز سے فرمایا کہ) پردہ نشین کنواری لڑکیوں تک کو ان کے پردوں میں آواز پہنچا دی، مسلمانوں کو اذیت نہ دو اور ان کے عیوب کی ٹوہ میں نہ لگو، کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے عیب کے پیچھے پڑتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے عیب کے پیچھے پڑ جاتا ہے، یہاں تک کہ اسے اس کے گھر کے اندر رسوا کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے اسماعیل بن شیبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں قدامہ بن محمد منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے علاوہ مروی نہیں۔“