المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3777
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ ، وَلِلرَّجُلِ أَنْ يَجْعَلَ خَشَبَةً عَلَى حَائِطِ جَارِهِ ، وَإِذَا شَكَكْتُمْ فِي الطَّرِيقِ فَاجْعَلُوهُ سَبْعَ أَذْرُعٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا مَعْمَرٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نہ (ابتداءً) نقصان پہنچانا جائز ہے اور نہ نقصان کا بدلہ نقصان سے لینا۔ آدمی کو حق ہے کہ اپنے پڑوسی کی دیوار پر لکڑی (کڑی) رکھ لے، اور جب راستے (کی چوڑائی) میں تمہیں اختلاف ہو تو اسے سات ہاتھ رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر سے معمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“