المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3771
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ غَانِمِ بْنِ الْأَحْوَصِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا صَالِحٍ السَّمَّانَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يَصِلُونَ الصُّفُوفَ ، وَلَا يَصِلُ عَبْدٌ صَفًّا إِلَّا رَفَعَهُ اللهُ بِهِ دَرَجَةً ، وَذَرَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مِنَ الْبِرِّ .
لَمْ يَرْوِ غَانِمُ بْنُ الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو (نماز کی) صفوں کو ملاتے ہیں، اور جو بندہ بھی کسی صف کو ملاتا ہے اللہ اس کے سبب اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور فرشتے اس پر نیکی (اور بھلائی) برساتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”غانم بن احوص نے ابو صالح سے اس حدیث کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اس میں ابن ابی اویس منفرد ہیں۔“