المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 377
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، وَعَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَاهُ .
أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، كَانَتْ تَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " يُهْدِي مِنَ الْمَدِينَةِ ، فَأَفْتِلُ قَلَائِدَهُ ، ثُمَّ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُ الْمُحْرِمُ .
ترجمہ
نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں: ”رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ سے ہدی (قربانی کے جانور) بھیجا کرتے تھے، تو میں ان کے قلادے (گلے کے پٹے) بنتی تھی، پھر آپ ﷺ کسی ایسی چیز سے بھی اجتناب نہیں فرماتے تھے جس سے محرم (احرام والا شخص) اجتناب کرتا ہے۔“