❮
❯
حدیث نمبر: 3769
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ وَعُبَيْدِ اللهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ ، إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ I " ثَلَاثًا . قَالُوا : لِمَنْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " لِلهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، إِلَّا ابْنُ عَجْلَانَ ، وَلَا عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک دین خیر خواہی کا نام ہے، بے شک دین خیر خواہی کا نام ہے۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کس کے لیے خیر خواہی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، اس کے رسول کے لیے، مسلمانوں کے ائمہ (حکمرانوں اور پیشواؤں) کے لیے اور عام مسلمانوں کے لیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن مقسم سے ابن عجلان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن عجلان سے سلیمان بن بلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3769
درجۂ حدیث محدثین: الصواب حديث تميم
تخریج حدیث «قال الدارقطني: الصواب حديث تميم «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 10، ص 118»»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 4211 / 4، 4210 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7775، 7774، 8701، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1926، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8069، والبزار فى «مسنده» برقم: 8901، 8935، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1439، 1440، 1441، 1445»