المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : دَخَلْتُ عَلَى بَرِيرَةَ ، وَهِيَ مُكَاتَبَةٌ ، فَقَالَتِ : اشْتَرِينِي ، فَأَعْتِقِينِي ، فَقُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَتْ بَرِيرَةُ : إِنَّ أَهْلِي لَا يَبِيعُونِي حَتَّى يَشْتَرِطُوا وَلَائِي ، قَالَتْ عَائِشَةُ : لَا حَاجَةَ لِي بِذَا ، فَسَمِعَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِعَائِشَةَ فَذَكَرَتْ عَائِشَةُ مَا قَالُوا ، فَقَالَ : اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا ، وَدَعِيهِمْ فَلْيَشْتَرِطُوا مَا شَاءُوا فَاشْتَرَتْهَا عَائِشَةُ ، وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا الْوَلَاءَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ، وَإِنِ اشْتَرَطُوا مِائَةَ شَرْطٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ ، إِلَّا أَبُو نُعَيْمٍ .
ایمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی، وہ مکاتبہ تھیں، انہوں نے کہا: ”مجھے خرید کر آزاد کر دیجیے۔“ میں نے کہا: ”ٹھیک ہے۔“ بریرہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”میرے مالک مجھے اس وقت تک نہیں بیچیں گے جب تک وہ میری ولاء (اپنے لیے) مشروط نہ کر لیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”پھر مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔“ رسول اللہ ﷺ نے یہ بات سنی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کا ذکر فرمایا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ سب بتا دیا جو انہوں نے (مالکوں نے) کہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے خرید لو اور آزاد کر دو، اور انہیں چھوڑو، وہ جو شرط چاہیں لگا لیں۔“ چنانچہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خرید لیا اور ان کے مالکوں نے ولاء کی شرط لگائی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ولاء اسی کے لیے ہے جو آزاد کرے، خواہ وہ سو شرطیں لگا لیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو عبدالواحد بن ایمن سے ابو نعیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“