❮
❯
حدیث نمبر: 3759
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا طَلْحَةُ بْنُ شُجَاعٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ : حَدَّثَتْنِي وَرْقَاءُ بِنْتُ هَدَّابٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ مَنْزِلِهِ مَرَّ عَلَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ ، فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ مَجْلِسَهُ ، فَإِذَا انْصَرَفَ إِلَى مَنْزِلِهِ مَرَّ عَلَيْهِنَّ ، وَكَانَ كُلَّمَا مَرَّ وَجَدَ عَلَى بَابِ عَائِشَةَ رَجُلًا جَالِسًا ، فَقَالَ لَهُ : I " مَا لِي أَرَاكَ هَاهُنَا جَالِسًا ؟ I " قَالَ : حَقٌّ لِي أَطْلُبُ بِهِ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا عُمَرُ ، فَقَالَ لَهَا : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا لَكِ فِي سَبْعَةِ آلَافٍ ، كِفَايَةٌ فِي كُلِّ سَنَةٍ ؟ قَالَتْ : بَلَى ، وَلَكِنَّ عَلَيَّ فِيهَا حُقُوقٌ ، وَقَدْ سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ يَهُمُّهُ قَضَاؤُهُ أَوْ هَمَّ بِقَضَائِهِ لَمْ يَزَلْ مَعَهُ مِنَ اللهِ حَارِسٌ فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ لَا يَزَالَ مَعِي مِنَ اللهِ حَارِسٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَرْقَاءَ بِنْتِ هَدَّابٍ ، إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ شُجَاعٍ وَهُوَ شَيْخٌ بَصْرِيٌّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
ترجمہ

ورقاء بنت ہداب رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب اپنے گھر سے نکلتے تو اپنی مجلس میں پہنچنے سے پہلے امہات المومنین کے ہاں سے گزرتے اور انہیں سلام کرتے، پھر جب اپنے گھر لوٹتے تب بھی ان کے ہاں سے ہو کر گزرتے۔ وہ جب بھی گزرتے تو ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر ایک آدمی کو بیٹھا پاتے۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ”کیا بات ہے کہ میں تمہیں یہاں بیٹھا دیکھ رہا ہوں؟“ اس نے کہا: ”میرا ایک حق ہے جس کا مطالبہ میں ام المومنین سے کر رہا ہوں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس گئے اور ان سے کہا: ”اے ام المومنین! کیا آپ کے لیے سات ہزار (درہم) سال بھر کے لیے کافی نہیں ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن مجھ پر اس میں سے کچھ حقوق (کی ادائیگی) لازم ہیں، اور میں نے ابو القاسم ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”جس شخص پر کوئی قرض ہو جس کی ادائیگی کی اسے فکر ہو، یا وہ اسے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، تو اللہ کی طرف سے ایک نگہبان (فرشتہ) ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے۔“ پس میں چاہتی ہوں کہ اللہ کی طرف سے ایک نگہبان ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ورقاء بنت ہداب سے طلحہ بن شجاع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، وہ بصرہ کے ایک شیخ ہیں، اور اس کی روایت میں مسلم بن ابراہیم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3759
درجۂ حدیث محدثین: رجال أحمد رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجال أحمد رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 132»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2215، 2216، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11069، 11070، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25077، 25318، 25633، 26617، 26768، 26828، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1628، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4288، 4289، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5222، 7608»