المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3755
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا خَلَفُ بْنُ مُوسَى بْنِ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، عَنْ أُخْتِهَا ضُبَاعَةَ : أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفًا ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ خَلَفُ بْنُ مُوسَى .
وَإِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الَّذِي رَوَى عَنْهُ قَتَادَةُ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، وَضُبَاعَةُ بِنْتُ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ .
ترجمہ
سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے (بکری کے) دست کا گوشت کھایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے اور وضو نہیں کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے موسیٰ بن خلف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ان کے بیٹے خلف بن موسیٰ منفرد ہیں۔“
”اور اسحاق بن عبداللہ، جن سے قتادہ رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ اسحاق بن عبداللہ بن حارث بن نوفل ہیں، اور ضباعہ، زبیر بن عبدالمطلب کی بیٹی ہیں۔“