المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا الْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ أَبُو سَلَمَةَ الْعُقَيْلِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ يَوْمًا أَلَمًا ، فَأَرْسَلَ إِلَى عُثْمَانَ قَالَتْ : فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ سَيُقَمِّصُكَ قَمِيصًا فَإِنْ أَرَادُوكَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ ، فَقِيلَ لَهَا : فَأَيْنَ كُنْتِ ، لَمْ تَذْكُرِي هَذَا ؟ قَالَتْ : I " نَسِيتُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے کچھ تکلیف محسوس کی تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ عنقریب تمہیں ایک قمیص پہنائے گا، پھر اگر لوگ تم سے اسے اتروانا چاہیں تو اسے ہرگز نہ اتارنا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا گیا: ”آپ اس وقت کہاں تھیں، آپ نے یہ بات (پہلے) کیوں بیان نہ کی؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں اسے بھول گئی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں منہال بن بحر منفرد ہیں۔“