المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3750
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ فِي يَدِهِ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَجَعَلَ يَقْرَعُهُ بِقَضِيبٍ مَعَهُ ، فَلَمَّا غَفَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقَاهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أُرَانَا إِلَّا قَدْ أَوْجَعْنَاكَ ، وَأَغْرَمْنَاكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، إِلَّا النُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ ﷺ اسے اپنے پاس موجود چھڑی سے ٹھونکنے لگے۔ پھر جب نبی کریم ﷺ دوسری طرف متوجہ ہوئے تو انہوں نے انگوٹھی پھینک دی۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ ہم نے تمہیں تکلیف بھی پہنچائی اور تاوان بھی ڈالا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے نعمان بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“