المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حدیث نمبر: 3729
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الطَّلْحِيُّ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَائِمٌ عَلَى صَخْرَةٍ يُصَلِّي بِمَكَّةَ ، فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی مکہ میں ایک چٹان پر کھڑا نماز پڑھ رہا تھا، نبی کریم ﷺ اس کے پاس سے گزرے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے) نہیں اکتاتا، یہاں تک کہ تم (عمل کرنے سے) اکتا جاؤ۔“