المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الطَّلْحِيُّ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : دَخَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يَخْطُبُ ، فَجَلَسَ إِلَى جَانِبِ أُبَيٍّ ، فَسَأَلَ عَنْ شَيْءٍ ، فَلَمْ يُجِبْهُ ، فَلَمَّا انْفَتَلَ مِنْ صَلَاتِهِ ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لِأُبَيٍّ : مَا مَنَعَكَ أَنْ تَرُدَّ عَلَيَّ ؟ قَالَ : أَمَا إِنَّكَ لَمْ تُجَمِّعْ مَعَنَا قَالَ : وَلِمَ ؟ قَالَ : لِأَنَّكَ تَكَلَّمْتَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صَدَقَ أُبَيٌّ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے جبکہ نبی کریم ﷺ کھڑے خطبہ دے رہے تھے، تو وہ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے اور ان سے کوئی بات پوچھی، مگر انہوں نے جواب نہ دیا۔ پھر جب (نبی کریم ﷺ نماز سے فارغ ہو کر) مڑے تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو میرا جواب دینے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: ”آپ کو ہمارے ساتھ جمعہ کا (کامل) ثواب نہیں ملا۔“ انہوں نے پوچھا: ”وہ کیوں؟“ فرمایا: ”اس لیے کہ آپ نے اس وقت کلام کیا جب نبی کریم ﷺ خطبہ دے رہے تھے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابی نے سچ کہا۔“