المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُمَرُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عمر ہے۔
حدیث نمبر: 3695
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ مَشَى إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ ، وَخُبْزٍ وَشَعِيرٍ ، وَكَانَ يَقُولُ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَصْبَحَ فِي آلِ مُحَمَّدٍ صَاعٌ مِنْ بُرٍّ ، وَلَا صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ I " . وَهُمْ يَوْمَئِذٍ أَهْلُ تِسْعَةِ أَبْيَاتٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پرانی بدبودار چربی اور جَو کی روٹی لے کر چل کر گئے، اور وہ کہا کرتے تھے: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! آلِ محمد ﷺ کے ہاں کسی صبح ایک صاع گندم اور ایک صاع کھجور بھی نہیں ہوتی تھی۔“ حالانکہ ان دنوں آپ ﷺ کے نو گھر تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید بن ابراہیم سے یہ حدیث عاصم بن علی کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“