المعجم الأوسط
باب الطاء— حرفِ طاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ طَالِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام طالب ہے۔
حدیث نمبر: 3683
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، فَلَقِيتُ عَاصِمًا بِمَكَّةَ ، فَحَدَّثَنَا ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ .
قَالَ أَبُو عُثْمَانَ : فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : سَمِعَتْهُ أُذُنِي ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، إِلَّا ابْنُ عُلَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی، اس پر جنت حرام ہے۔“
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور یہ بات ان سے ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: ”میرے کانوں نے اسے سنا اور میرے دل نے محمد ﷺ سے اسے یاد رکھا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد سے، انہوں نے عاصم سے، ابن علیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عیسیٰ طباع منفرد ہیں۔“